Translate

Wednesday, October 2, 2013

duaa ahadees mubarik


حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ماں کی نا فرمانی کرنے والا جنت میں داخل نہ ھوگا

گندگی نے کوے کو نکما بنا دیا
ورنہ وہ بھی اک پرندہ ھے اور باز بھی
مقالات حکمت جلد اول


حضور اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عشق
میرا مذ ھب ، محبت میری ملت اور اتباع میری منزل ھے
یا حیی یا قیوم



جب بارش دیکھو
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ھے
:کہ جناب رسول اللہ صلی اللی علیہ وسلم بارش دیکھتے تو فرماتے
اللہم صیبا نافعا ) اے اللہ خوش حالی کرنے والی بارش برسا ۔ )
صحییح بخاری جلد اول صفحہ ١٤٠

مولائے کریم روف الرحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بدولت ہی تو یہ ساری کائنات بنی
وہ نہ ھوتے تو کچھبھی نہ ھوتا نہ یہ زمین ھوتی نہ آسمان نہ میں ھوتا نہ آپ
اللہ آپ کو فہم عنایت فرمآئے اس مٹی میں انہیں صلی اللہ علیہ وسلم کا نور جلوہ گر ھے
ہر جگہ حاضر و ناضر کوئی بھی جگہ ان کے نور سے خالی نہیں
ان صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت ہی تو زندگی کا حاصل اور ایمان کی تکمیل ھے
یا حیی یا قیوم


میرے آقا روحی فدا صلی اللہ علیہ وسلم
آپ کی رحمت کا شکریہ بار بار شکریہ
لگا تار شکریہ تا دوام قیام شکریہ
ہمیں مرنے جینے کا ڈھنگ سکھا دیا
یا حیی یا قیوم

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جو شخص میری امت میں سےکسی شخص کی حاجت کوپوراکرے
اوراس سےاس کامنشااس کوخوش کرنا ہو تو اس نے مجھکو خوش
کیااورجس نے مجھکوخوش کیا اس نےاللہ کوخوش کیا اور جس نے
اللہ کوخوش کیا، اللہ اس کوجنت میں ڈالے گا

حضرت اسما بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے کیا نہ سکھاؤں میں تجھکو چند کلمے جس کو تو کہا کرے مصیبت اور سختی میں، وہ یہ ہیں ( اللہ اللہ ربی لا اشرک بھ شیئا )ترجمعہ: اللہ اللہ ہمارا رب ہے ہم اس کے ساتھکسی کو شریک نہیں کرتے

جب کھانا کھانے لگو تو یہ دعا پٹرھو
( بسم اللہ وعلی برکتھ اللہ ) ترجمہ:
اللہ کے نام سے اور اللہ کی برکات پر
( فرمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب کھانا سامنے
آئے تو بسم اللہ کہ کر سیدھے ہاتھسے اپنے پاس کی چیز کھاؤ
بخاری۔۔۔۔ مسلم

رمایا جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ، اور جب چھینک آئے توکہے
( الحمد اللہ علی کل حال ) ترجمعہ : تعریف اللہ کے لئیے ھے ہر حآل میں )
( ابو ہریرہ رضی اللہ ، بخاری رحمتہ اللہ )

اللہ تعالی کاپسندیدہ دین -------- سرورکاٰٰننات صلی اللہ علیہ وسلم
کا پیارا دین -------------------- دین یسلام ۔
یورپ کی وادیوں ، افریقہ کے صحراؤں، غرضیکہ ہر جگہ
ہمیشہ ہمیشہ کے لٰیے غالب ہو جایے ۔۔۔۔ آمین


ہربیماری کا علاج ہردرد کی دوا
ہر پریشانی کاازالہ ہرغم کاچارہ
ہرلڑانی کاہتھیار ہروار کی ڈھال
ہرمحصورکےلیےقلعہ ہرشیطان سےحصار
ہرکمی کی تکمیل ہرجدوجہدکامقصود
ہرایجادکی ابتدا ہراعتراض کاجواب
اللہ کاذکراوراللہ کےحبیب اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی محبت ہے
یا حی یا قیوم


No comments:

Post a Comment